Wed, September 16, 2026

پہلا ٹی 20:پاکستان نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹی20 میں 37 رنز سے ہرا دیا

پہلا ٹی 20:پاکستان نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹی20 میں 37 رنز سے ہرا دیا

لاہور :پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کے پہلے مقابلے میں بنگلہ دیش کو 37 رنز سے شکست دی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیے گئے 203 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 164 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شاداب خان نے 2 اور خوشدل شاہ، فہیم اشرف اور کپتان سلمان علی آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بنگلہ دیش کے کپتان لٹن داس نے 48 رنز بنائے، جب کہ جاکر علی نے 36 اور تنزید حسن نے 31 رنز کا اضافہ کیا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔ کپتان سلمان علی آغا نے 56 رنز کی زبردست اننگز کھیلی، شاداب خان نے 48 اور حسن نواز نے 44 رنز اسکور کیے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے شوریف الاسلام نے دو جبکہ مہدی حسن، حسن، نتظیم، رشاد اور شمیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹاس جیتنے کے بعد کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی اچھی فارم میں ہیں اور امید ہے کہ ٹیم توقعات پر پورا اترے گی۔ بنگلہ دیشی کپتان لٹن داس نے کہا کہ نئی جگہ پر نئے انداز سے کھیلیں گے اور اگر ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ کرتے۔

پاکستان کی ٹیم میں فخر زمان، صائم ایوب، محمد حارث، کپتان سلمان علی آغا، حسن نواز اور نائب کپتان شاداب خان شامل ہیں، جبکہ خوشدل شاہ، فہیم اشرف، حسن علی، حارث روف اور ابرار احمد بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
 
 
 

ٹیگز: