Wed, September 16, 2026

ملک کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان

ملک کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد  : محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم کچھ بالائی علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔

تازہ ترین رپورٹ کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں جزوی طور پر بادل چھائے رہنے کے ساتھ ساتھ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان موجود ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا۔ خاص طور پر میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی گئی۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، پوٹھوہار کے علاقے، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ گرم موسم سے بچاؤ کے لیے مناسب احتیاط کریں، خاص طور پر دن کے گرم ترین اوقات میں دھوپ سے بچیں۔ 

ٹیگز: