Wed, September 16, 2026

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کےساتھ بارش کی پیشگوئی

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کےساتھ بارش کی پیشگوئی

لاہور : پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں مون سون کا پانچواں سلسلہ آج شام سے شروع ہونے والا ہے، جس کے دوران موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ یہ سلسلہ 31 جولائی تک جاری رہے گا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشیں لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، گجرات، جہلم اور گوجرانوالہ سمیت کئی شہروں میں ہوں گی۔ اس کے علاوہ فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، سرگودھا، ڈی جی خان، بہاولپور، بہاولنگر اور ملتان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ پشاور سمیت میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

ادھر مون سون کی بارشوں کے باعث حادثات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف علاقوں میں بارش کے باعث 8 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوئے۔ اب تک مون سون کے دوران مجموعی طور پر 279 ہلاکتیں اور 676 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

حکام کی جانب سے شہریوں کو احتیاط برتنے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور نشیبی علاقوں میں خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹیگز: