اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آئندہ کچھ گھنٹوں میں اسلام آباد اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں بھی کئی جگہوں پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
لاہور کے مختلف حصوں میں ہلکی بوندا باندی شروع ہو چکی ہے، اور شمال مشرقی پنجاب میں موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور دیگر کئی شہروں میں بارش ہو سکتی ہے۔
خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ کے بعض علاقوں میں بھی شام یا رات کے وقت بارش کی توقع ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ موسم کی شدت سے خبردار رہیں اور احتیاط کریں۔