Wed, September 16, 2026

ایران کے بعد اب 'کیوبا' کی باری: سعودی انویسٹمنٹ کانفرنس میں صدر ٹرمپ کا  اعلان، کمیونسٹ آمریت کو ختم کرنے کا عزم

ایران کے بعد اب 'کیوبا' کی باری: سعودی انویسٹمنٹ کانفرنس میں صدر ٹرمپ کا  اعلان، کمیونسٹ آمریت کو ختم کرنے کا عزم

ریاض/واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب میں منعقدہ عالمی انویسٹمنٹ کانفرنس کے دوران اپنی خارجہ پالیسی کا نیا اور جارحانہ رخ واضح کر دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے دوٹوک الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ ایران کے بعد اب امریکہ کا اگلا تزویراتی اور فوجی ہدف کیوبا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، صدر ٹرمپ اس سے قبل بھی ایران کے ساتھ کشیدگی کے دوران کیوبا کو نشانہ بنانے کا اشارہ دے چکے ہیں، تاہم عالمی اقتصادی فورم پر اس کا باقاعدہ اعلان مشرقِ وسطیٰ اور لاطینی امریکہ میں نئی ہلچل پیدا کر چکا ہے۔امریکی حکومتی جماعت ریپبلیکن کے سینیٹرز نے بھی صدر ٹرمپ کے اس موقف کی بھرپور تائید کی ہے۔ ایک سینیٹر کا کہنا تھا کہ  اب دنیا بھر میں کمیونسٹ آمریت زدہ ممالک کے دن گنے جا چکے ہیں۔ امریکہ اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکنہ آپشن استعمال کرے گا اور کسی بھی خطرے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ٹیگز: