Wed, September 16, 2026

گورنر خیبرپختونخوا نے سانحہ سوات کے بعد وزیراعلیٰ سے استعفے کا مطالبہ کر دیا

گورنر خیبرپختونخوا نے سانحہ سوات کے بعد وزیراعلیٰ سے استعفے کا مطالبہ کر دیا

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوات کے سیلابی سانحے کے معاملے پر وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور سے فوری استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ گورنر کنڈی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ واقعے میں صرف اسسٹنٹ کمشنر یا ریسکیو اہلکاروں کو نشانہ بنانا غیر منصفانہ ہے، جبکہ اصل ذمہ داری محکمہ سیاحت اور وزیرِ اعلیٰ پر عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ ہم ایمرجنسی حالات میں ہوٹلوں کو کناروں پر بیٹھنے کی اجازت کیسے دے سکتے ہیں اور اس کی نگرانی کیوں نہ کی گئی؟ انہوں نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو گنڈاپور خود اس صورتحال کے ذمہ دار ہیں، اس لیے استعفیٰ ان کا فرض بنتا ہے۔

گورنر کنڈی نے مزید کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال زبوں حال ہے، حکومتی چوری اور کرپشن کے نئے ریکارڈ بن رہے ہیں، اور ان حالات میں وزیراعلیٰ کی حکومت سے عوام کا اعتماد ختم ہو چکا ہے۔

ٹیگز: