Wed, September 16, 2026

پنجاب میں بارش اور آندھی سے مختلف حادثات، 12 افراد جان کی بازی ہار گئے

پنجاب میں بارش اور آندھی سے مختلف حادثات، 12 افراد جان کی بازی ہار گئے

لاہور: صوبہ پنجاب میں حالیہ بارش اور آندھی کے باعث مختلف علاقوں میں چھتیں اور دیواریں گرنے کے 25 واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں 12 افراد جاں بحق اور 39 زخمی ہو گئے۔ یہ اعداد و شمار پی ڈی ایم اے پنجاب کی جاری کردہ رپورٹ میں سامنے آئے۔

ترجمان کے مطابق بہاولنگر، فیصل آباد، خانیوال اور اٹک سمیت دیگر علاقوں میں نقصان کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ جڑواں شہروں میں ہلکی بارش جبکہ اٹک میں موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی۔

پی ڈی ایم اے نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ مون سون بارشوں کا سلسلہ یکم جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ٹیگز: