Wed, September 16, 2026

پنجاب حکومت گھر گھر صحت کی سہولت پہنچانے کے لیے تیار، 55 ہزار کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز عوام کی خدمت میں مصروف

پنجاب حکومت گھر گھر صحت کی سہولت پہنچانے کے لیے تیار، 55 ہزار کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز عوام کی خدمت میں مصروف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے کمیونٹی ہیلتھ ورکرز کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ہر گھر کا ہیلتھ پروفائل تیار کیا جائے گا تاکہ عوام کی صحت کی ضروریات کو بہتر طور پر سمجھا جا سکے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت اب عوام کے اسپتال آنے کا انتظار نہیں کرے گی بلکہ کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز خود گھروں اور محلوں میں جا کر خدمت فراہم کریں گے۔ تقریباً 55,000 کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز صوبے کے ہر گلی کوچے تک پہنچ کر عوام کی مدد کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ "کلینک آن وہیلز پروگرام کے ذریعے موبائل کلینکس عوام کی دہلیز تک علاج فراہم کر رہے ہیں، جس سے صحت کی سہولیات ہر شہری تک پہنچ رہی ہیں۔"

وزیراعلیٰ نے خواتین کی طاقت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "پنجاب کی بیٹیاں اگر مضبوط ہوں تو صوبے کی تقدیر بدل سکتی ہے۔" انہوں نے ستھرا پنجاب پروگرام کی عالمی سطح پر تعریف کا بھی ذکر کیا، جس سے صوبے میں صفائی اور صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

ٹیگز: