Wed, September 16, 2026

غزہ میں خوراک کا بحران شدت اختیار کر گیا، امارات و اردن کی فضائی امداد، اسرائیل کی جزوی جنگ بندی

غزہ میں خوراک کا بحران شدت اختیار کر گیا، امارات و اردن کی فضائی امداد، اسرائیل کی جزوی جنگ بندی

غزہ :غزہ میں قحط اور خوراک کی قلت نے تباہ کن صورت اختیار کر لی ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھوک سے 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں 5 ماہ کی بچی زینب ابو حلیب کی موت سب سے افسوسناک ہے۔

ایسے حالات میں اردن اور متحدہ عرب امارات نے 25 ٹن امدادی سامان ہوائی جہازوں کے ذریعے ان علاقوں میں گرایا جہاں زمینی راستے بند یا خطرناک ہیں۔

عالمی دباؤ کے بعد اسرائیل نے مخصوص علاقوں میں روزانہ 10 گھنٹے کے لیے فوجی کارروائیاں روکنے کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی مصر نے 100 امدادی ٹرک جنوبی غزہ روانہ کیے، جن میں سے بعض کو لوٹ لیا گیا۔

ٹیگز: