اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج ملک کے بیشتر حصے خشک رہیں گے، مگر پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح سردی بڑھے گی۔ خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں جزوی بادل چھائیں گے اور کہیں کہیں بارش اور گرج چمک بھی ہو سکتی ہے۔
اسلام آباد کے اطراف میں موسم خشک رہے گا، جبکہ مری اور گلیات میں ٹھنڈ بڑھنے کی توقع ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے زیادہ تر علاقے بھی سرد اور خشک رہیں گے۔
چترال، سوات، ملاکنڈ، دیر اور آس پاس کے علاقوں میں بھی چند جگہوں پر بارش ہو سکتی ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم خشک رہا، مگر پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح سردی محسوس کی گئی۔