Wed, September 16, 2026

اسرائیل کے وزیر دفاع کی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو براہ راست نشانہ بنانے کی دھمکی

 اسرائیل کے وزیر دفاع کی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو براہ راست نشانہ بنانے کی دھمکی

تہران : اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو براہ راست نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی۔ رامون ایئر فورس بیس کے دورے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ اگر ایران نے اسرائیل کو دوبارہ دھمکیاں دیں، تو اسرائیلی فضائیہ تہران تک جائے گی، اور اس بار حملہ صرف تنصیبات پر نہیں بلکہ براہ راست خامنہ ای پر ہوگا۔

ایک اسرائیلی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کاٹز نے کہا: "میں خامنہ ای کو واضح پیغام دینا چاہتا ہوں، اگر آپ اسرائیل کو دھمکاتے رہے تو ہمارے طیارے ایک بار پھر تہران میں ہوں گے، اور اس بار یہ حملہ آپ تک بھی پہنچے گا۔"

یہ بیان حالیہ اسرائیل-ایران کشیدگی کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ یاد رہے کہ 13 جون کو اسرائیل نے ایران کی فوجی اور جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تھا، جس کے جواب میں ایران نے میزائل اور ڈرون حملے کیے۔ امریکہ نے بھی اس تنازع میں مداخلت کرتے ہوئے ایران کی تین جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ یہ تنازع 24 جون کو امریکی ثالثی میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے پر اختتام پذیر ہوا تھا۔

اسرائیلی وزیر کے اس تازہ بیان نے خطے میں ایک بار پھر تناؤ بڑھا دیا ہے اور ماہرین اسے خطرناک اشارہ قرار دے رہے ہیں جو کسی بھی وقت صورتحال کو دوبارہ جنگ کی طرف دھکیل سکتا ہے۔

ٹیگز: