Wed, September 16, 2026

ورلڈ کپ پلیئنگ الیون فائنل کرنے کا وقت آگیا، سلمان علی آغا 

ورلڈ کپ پلیئنگ الیون فائنل کرنے کا وقت آگیا، سلمان علی آغا 

کراچی : قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے واضح کیا ہے کہ وہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق بیٹنگ کرتے ہیں اور اگر کنڈیشنز اجازت دیں تو وہ ضرور جارحانہ کرکٹ کھیلیں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ افغانستان پہلے ایشیا کی دوسری بہترین ٹیم تھی، کیا ہمارے ہرانے سے وہ چھوٹی ٹیم بن گئی؟ ٹی 20 فارمیٹ میں کسی بھی حریف کو آسان نہیں لیا جا سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر کھلاڑی کے کردار کا بخوبی علم ہے۔ ٹیم کے تمام فیصلے گراؤنڈ کی صورتحال اور کنڈیشنز کے مطابق ہوتے ہیں۔ہمارا واحد مقصد جیت ہے اور ہم درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

ٹیگز: