لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف تین میچز کی ٹی 20 سیریز کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے، جبکہ بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی دوبارہ ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔
سکواڈ میں فخر زمان، صائم ایوب، شاداب خان، نسیم شاہ، فہیم اشرف کے علاوہ وسیم جونیئر، سلمان مرزا، ابرار احمد، محمد نواز، عثمان طارق، خواجہ نافع، صاحبزادہ فرحان اور عثمان خان بھی شامل ہیں۔
آسٹریلیا کی ٹیم 28 جنوری کو پاکستان پہنچے گی، اور تینوں میچز قذافی سٹیڈیم میں 29، 31 جنوری اور 1 فروری کو کھیلے جائیں گے۔