Wed, September 16, 2026

کوئٹہ سیف سٹی منصوبہ مکمل فعال: جرائم کی شرح میں 70 فیصد کی ریکارڈ کمی

کوئٹہ سیف سٹی منصوبہ مکمل فعال: جرائم کی شرح میں 70 فیصد کی ریکارڈ کمی

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبائی دارالحکومت میں امن و امان کی بدلتی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ گزشتہ دو ماہ کے مختصر عرصے میں کوئٹہ شہر میں جرائم کی شرح میں 70 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔
وزیراعلیٰ نے انتظامی کامیابی کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ کوئٹہ کو محفوظ بنانے کے لیے سیف سٹی منصوبے کے تحت بند پڑے 97 فیصد کیمروں کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے۔ اب شہر کے چپے چپے پر جدید کیمروں کے ذریعے نظر رکھی جا رہی ہے، جس کی بدولت جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔
اس موقع پر سرفراز بگٹی نے پولیس فورس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ     پولیس دہشت گردی اور سنگین جرائم کے خلاف جنگ میں ہماری فرنٹ لائن فورس ہے۔    بلوچستان میں دیرپا امن کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔    جرائم پیشہ عناصر اور ریاست دشمن عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: