Wed, September 16, 2026

وزیرِ داخلہ کا سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ: 30 مئی تک فیز ٹو مکمل کرنے کا حکم، سمارٹ سٹی منصوبے کا آغاز

وزیرِ داخلہ کا سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ: 30 مئی تک فیز ٹو مکمل کرنے کا حکم، سمارٹ سٹی منصوبے کا آغاز

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سیف سٹی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی، جس میں اسلام آباد کو 'سمارٹ سٹی' بنانے کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی۔ وزیرِ داخلہ نے واضح کیا کہ اسلام آباد کی سیکیورٹی اور ٹریفک کے نظام میں اب کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
 اجلاس کے دوران سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کے نئے ڈیزائن کی منظوری دی گئی، جس کا مقصد اسے بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈھالنا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ کیپٹل سمارٹ سٹی میں ٹریفک مینجمنٹ سے لے کر کرائم کنٹرول تک ہر چیز ایک مربوط اور جدید سسٹم کے تحت ہوگی۔وزیرِ داخلہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے 30 مئی تک منصوبے کے دوسرے مرحلے کو حتمی شکل دی جائے۔

ٹیگز: