Wed, September 16, 2026

مری میں برفباری اور پنجاب میں شدید دھند: شاہراہوں کی بندش سے مسافروں کو مشکلات

مری میں برفباری اور پنجاب میں شدید دھند: شاہراہوں کی بندش سے مسافروں کو مشکلات

اسلام آباد: ملک کے مختلف حصوں میں شدید موسم کے باعث سفری سہولیات بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ ملکہ کوہسار مری میں شدید برفباری کے باعث تمام رابطہ سڑکیں بلاک ہو گئی ہیں، جس پر انتظامیہ نے سیاحوں کا داخلہ روک کر ہیوی مشینری کے ذریعے برف ہٹانے کا کام شروع کر دیا ہے۔

میدانی علاقوں میں گہری دھند کے باعث موٹروے پولیس نے متعدد سیکشنز بند کر دیے ہیں،    موٹروے M-3: فیض پور سے سمندری تک بند ہے۔    موٹروے M-4: پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک بڑی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہے۔    لاہور-سیالکوٹ موٹروے (M-11): دھند کی وجہ سے مکمل بند ہے۔حکام نے مسافروں کو سفر سے قبل موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کرنے کی تاکید کی ہے۔

ٹیگز: