Wed, September 16, 2026

چھترپلین میں شدید برفباری، سڑکیں بند، مسافروں اور سیاحوں کی مشکلات میں اضافہ

چھترپلین میں شدید برفباری، سڑکیں بند، مسافروں اور سیاحوں کی مشکلات میں اضافہ

مانسہرہ :مانسہرہ کی وادی چھترپلین میں شدید برفباری نے معمولات زندگی متاثر کر دیے ہیں۔ کئی اہم سڑکیں برف باری کے باعث مکمل بند ہو گئی ہیں اور وادی کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ شہری علاقوں میں دو فٹ جبکہ پہاڑی علاقوں میں تین فٹ تک برف جمع ہو گئی ہے۔

سڑکیں بند ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، تاہم انتظامیہ ہیوی مشینری کی مدد سے راستے کھولنے میں مصروف ہے۔ وادی تیراہ میں بھی متعدد گاڑیاں برف میں پھنس گئیں، جس سے آمدورفت متاثر ہوئی۔ امدادی ٹیمیں برفباری اور پھسلن کے باعث پھنسے افراد کی مدد کر رہی ہیں۔

زیارت میں پھنسے ہوئے سیاحوں کا انخلا مکمل کر لیا گیا ہے، اور پی ڈی ایم اے کے مطابق 50 سے زائد سیاحتی گاڑیاں محفوظ مقامات پر منتقل کی جا چکی ہیں۔ شہریوں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹیگز: