Thu, September 17, 2026

ایران نے آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کر دیا

ایران نے آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کر دیا

تہران: ایران کی انقلابی گارڈ فورس نے اعلان کیا ہے کہ اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو بند کر دیا گیا ہے اور تاحکمِ ثانی کسی بھی جہاز کو اس راستے سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات کے باعث سمندری آمدورفت روک دی گئی ہے اور گزرگاہ مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی سطح پر سپلائی ہونے والے خام تیل کا لگ بھگ پانچواں حصہ اسی سمندری راستے سے منتقل ہوتا ہے۔ تقریباً 40 کلومیٹر چوڑی یہ پٹی عالمی توانائی ترسیل کا نہایت اہم مرکز سمجھی جاتی ہے۔

خبر ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور ایران جیسے بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک اپنی برآمدات کے لیے اسی راستے پر انحصار کرتے ہیں۔

مزید برآں، دنیا کا سب سے بڑا ایل این جی برآمد کنندہ ملک قطر بھی اپنی گیس کی ترسیل کے لیے اسی گزرگاہ کو استعمال کرتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اوپیک کے رکن ممالک ایشیائی منڈیوں کو زیادہ تر خام تیل اسی راستے سے فراہم کرتے ہیں، جس کے باعث آبنائے ہرمز کی بندش عالمی توانائی منڈیوں میں شدید اتار چڑھاؤ کا سبب بن سکتی ہے۔

ٹیگز: