مکہ مکرمہ: آج رات 10 بج کر 24 منٹ پر چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا، جو دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے قبلہ کا درست رخ متعین کرنے کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔
ماہرینِ فلکیات کے مطابق، اس وقت چاند 90 ڈگری کے عمودی زاویے پر ہوگا، جس کا مطلب ہے کہ زمین پر جس جگہ سے بھی چاند نظر آئے گا، وہی سمت قبلہ کی ہوگی۔ اس نایاب فلکیاتی منظر کے وقت چاند کی روشنی 91 فیصد ہوگی اور اسے عام آنکھ سے واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔