Wed, September 16, 2026

وفاقی نظامت تعلیمات نے تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا

وفاقی نظامت تعلیمات نے تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا

اسلام آباد:  وفاقی نظامت تعلیمات نے پاکستان کے تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، سنگل شفٹ والے تعلیمی اداروں میں پیر سے جمعرات تک تدریسی اوقات صبح 8 بجے سے 12:30 بجے تک ہوں گے۔

کراچی اور سندھ کے اسکولز و کالجز میں رمضان کے دوران اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔ جمعہ کے روز تدریسی اوقات صبح 8 بجے سے 12 بجے تک ہوں گے۔

ڈبل شفٹ اسکولز میں تدریسی اوقات پیر سے جمعہ صبح 8 بجے سے 12 بجے تک ہوں گے، جب کہ ایوننگ شفٹ میں پیر سے جمعرات تک کلاسز 12:30 بجے سے 4:30 بجے تک ہوں گی، جبکہ جمعہ کے دن ایوننگ کلاسز کا وقت 1:30 بجے سے 4:30 بجے تک ہوگا۔

ٹیگز: