Wed, September 16, 2026

پنجاب کے سرکاری سکولوں کے لیے گرمیوں کے نئے اوقات کار کا اعلان

پنجاب کے سرکاری سکولوں کے لیے گرمیوں کے نئے اوقات کار کا اعلان

لاہور : پنجاب کے محکمہ سکولز ایجوکیشن نے سرکاری سکولوں کے لیے گرمیوں کے اوقات کار کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے، جو 7 اپریل سے 15 اکتوبر تک نافذ العمل ہوگا۔

نئے شیڈول کے مطابق، سنگل شفٹ سکول صبح ساڑھے 7 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کھلے رہیں گے، اور جمعہ کو چھٹی ساڑھے 11 بجے ہوگی۔ ڈبل شفٹ سکولوں میں صبح ساڑھے 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کلاسز ہوں گی، جبکہ دوسری شفٹ میں دوپہر 12 بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک پڑھائی جاری رہے گی۔ جمعہ کو دوسری شفٹ کے اسکول دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوں گے۔

ٹیگز: