Wed, September 16, 2026

  افغانستان میں چھوڑے گئے اسلحے کو واپس لایا جائے گا:ٹرمپ کا اعلان

  افغانستان میں چھوڑے گئے اسلحے کو واپس لایا جائے گا:ٹرمپ کا اعلان

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں ڈالر کے امریکی اسلحے کو واپس لایا جائے گا۔ انہوں نے افغانستان سے انخلا کے دوران امریکی فوجی سازوسامان کو چھوڑے جانے کو ایک سنگین غلطی قرار دیا اور کہا کہ اسلحہ واپس لانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

ٹرمپ نے جوبائیڈن کو اس کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امریکی انخلا کے دوران اربوں ڈالر کا اسلحہ چھوڑ دیا گیا، جس سے طالبان فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان اس اسلحے کا استعمال کر کے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہیں، جس سے عالمی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ طالبان کے پاس اب 777,000 رائفلیں اور 70,000 بکتر بند گاڑیاں ہیں، جو دہشت گردی کے لیے استعمال کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ امریکی حکومت کو بگرام ایئر بیس پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنا چاہیے تھا تاکہ اس اسلحے کی منتقلی کو روکا جا سکتا۔

ایک سیکیورٹی تجزیہ کار کے مطابق امریکی انخلا کی عجلت میں کی جانے والی کارروائی نے افغانستان میں عالمی دہشت گرد تنظیموں کو دوبارہ فعال ہونے کا موقع دیا ہے۔

ٹیگز: