لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جس کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا۔
بورڈ کے اعلامیے کے مطابق، پی ایس ایل 10 کا افتتاحی میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں 34 میچز 11 اپریل سے 18 مئی تک کھیلے جائیں گے، اور لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں 13 میچز کی میزبانی کی جائے گی، جن میں 2 ایلیمنیٹرز اور فائنل بھی شامل ہیں۔
اسی طرح راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم 13 مئی کو کوالیفائر ون سمیت 11 میچز کی میزبانی کرے گا، جب کہ کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم اور ملتان کرکٹ سٹیڈیم ہر ایک 5، 5 میچز کی میزبانی کریں گے۔
پی ایس ایل 10 میں ایک نمائشی میچ 8 اپریل کو پشاور میں کھیلا جائے گا، جس کی دونوں ٹیموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ایونٹ میں 3 ڈبل ہیڈرز بھی ہوں گے، جو ہفتے اور قومی تعطیل کے دوران کھیلے جائیں گے۔
کراچی کنگز 12 اپریل کو ملتان سلطانز کے خلاف اپنے میچ کی شروعات کرے گی۔