Wed, September 16, 2026

پی ایس ایل 10 کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز 3 اپریل کو ہوگا

پی ایس ایل 10 کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز 3 اپریل کو ہوگا

لاہور: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے دسویں سیزن کے ٹکٹوں کی فروخت 3 اپریل سے شروع ہوگی۔ کرکٹ شائقین جمعرات کی سہ پہر 3 بجے سے PCB.tcs.com.pk پر آن لائن ٹکٹیں خرید سکیں گے، جبکہ 7 اپریل سے فزیکل ٹکٹیں ملک بھر کے نجی کوریئر سینٹرز پر دستیاب ہوں گی۔

آن لائن بک کیے گئے ٹکٹ نجی کوریئر سینٹرز کے مقررہ پک اپ پوائنٹس سے حاصل کیے جا سکیں گے۔

 پی ایس ایل 10 کے میچز پاکستان کے چار بڑے شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، جبکہ فائنل مقابلہ 18 مئی کو لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

پی ایس ایل کے چاروں وینیوز کے لیے عام ٹکٹ کی قیمت 650 روپے مقرر کی گئی ہے۔ افتتاحی میچ کے ٹکٹوں کی قیمت 1000 روپے سے لے کر 8500 روپے تک ہوگی۔

یاد رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ٹیگز: