Wed, September 16, 2026

  9 مئی مقدمات: فواد چودھری کو قصور وار قرار دے دیا گیا

  9 مئی مقدمات: فواد چودھری کو قصور وار قرار دے دیا گیا

لاہور: پولیس نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو 9 مئی کے پانچ مقدمات میں قصور وار قرار دے دیا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے فواد چودھری کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔ پولیس نے فواد چودھری کے خلاف تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جس میں انہیں 9 مئی کے پانچ مقدمات میں قصور وار قرار دیا گیا۔

فواد چودھری نے اپنے سینئر وکیل کی غیر حاضری کی وجہ سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ آئندہ سماعت پر وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔

فواد چودھری نے  عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چودھری نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کیا اور کہا کہ حکومت کی پالیسیوں نے ملک کو مشکل میں ڈالا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لیے عوامی حمایت کی ضرورت ہے تاکہ تحریک کو کامیابی کی طرف لے جایا جا سکے۔

ٹیگز: