Wed, September 16, 2026

وانی کپور نے فواد خان کو سینما کا حقیقی ستارہ قرار دے دیا

وانی کپور نے فواد خان کو سینما کا حقیقی ستارہ قرار دے دیا

ممبئی:پاکستان کے مشہور اداکار فواد خان نو سال کے وقفے کے بعد بالی ووڈ میں واپس آ رہے ہیں اور ان کی واپسی پر وانی کپور نے ان کی بھرپور تعریف کی ہے۔ دونوں اداکار عبیر گلال فلم میں مدمقابل نظر آئیں گے، جو کہ برطانیہ میں شوٹ کی گئی ہے اور ایک رومانوی کہانی پر مبنی ہے۔

فواد خان کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے پر بات کرتے ہوئے وانی کپور نے کہا، "فواد کے ساتھ کام کرنا ایک بہت اچھا تجربہ تھا۔ وہ نہ صرف بہترین اداکار ہیں بلکہ ان کی تخلیقی صلاحیتیں بھی بہت شاندار ہیں۔ انہیں پردے پر دیکھنا ایک خوشی کی بات ہے۔"

فلم عبیر گلال کے ٹریلر اور گانے پہلے ہی ریلیز ہو چکے ہیں اور شائقین کی جانب سے انہیں پذیرائی مل رہی ہے۔ فواد خان کے مداح انہیں دوبارہ سینما میں دیکھنے کے لیے بے چین ہیں، اور یہ فلم ان کے کیریئر کا ایک اور اہم سنگ میل بن سکتی ہے۔

عبیر گلال 9 مئی 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز ہو گی۔

ٹیگز: