Wed, September 16, 2026

آج آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ بی میں افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان اہم مقابلہ

آج آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ بی میں افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان اہم مقابلہ

لاہور:آج آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ بی میں افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان اہم مقابلہ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہوگا، جس کا جیتنے والا سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرے گا۔ یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے فیصلہ کن ہوگا، کیونکہ افغانستان کے لیے جیتنا لازمی ہے تاکہ وہ ایونٹ میں زندہ رہ سکے، جبکہ آسٹریلیا کو اگرچہ ہارنے کے باوجود سیمی فائنل کے لیے امید باقی رہے گی، بشرطیکہ انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے میچ کا نتیجہ ان کے حق میں ہو۔

افغانستان 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، اور آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے پاس 3،3 پوائنٹس ہیں، تاہم رن ریٹ کے لحاظ سے جنوبی افریقا آگے ہے۔ افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ انگلینڈ کو ہرا سکتے ہیں تو آسٹریلیا کو بھی شکست دے سکتے ہیں۔ آسٹریلوی کھلاڑی مارنوس لبوشین نے کہا کہ ان کی ٹیم گروپ کی پہلی پوزیشن حاصل کرے گی کیونکہ ان کے بیٹر فارم میں ہیں۔

ٹیگز: