Wed, September 16, 2026

چیمپئنز ٹرافی کے گروپ میچ میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا

چیمپئنز ٹرافی کے گروپ میچ میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا

راولپنڈی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ میچ میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔

میچ کا ٹاس 1 بج کر 30 منٹ پر ہونا تھا، لیکن بارش کے باعث پچ اور اس کے اطراف کورز موجود تھے، جس کی وجہ سے ٹاس میں تاخیر ہوئی۔ سوا پانچ بجے تک بارش نہ رکنے کے باعث میچ منسوخ کر دیا گیا، اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

میچ کے منسوخ ہونے کے بعد جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا دونوں گروپ بی میں 3 پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ طور پر سرِفہرست ہیں۔ آسٹریلیا کو سیمی فائنل تک رسائی کے لئے اپنے اگلے میچ میں افغانستان کے خلاف کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

ٹیگز: