ٹوکیو : جاپان میں ایک خوفناک حادثے میں 56 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کی وجہ سے کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں ایک خاتون کی جان چلی گئی اور 26 افراد زخمی ہو گئے۔
یہ حادثہ برف باری اور پھسلن کی وجہ سے ہوا، جب دو ٹرک آپس میں ٹکرا گئے اور اس کے بعد دیگر گاڑیاں بھی ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ برف باری کے سبب امدادی کاموں میں مشکلات پیش آئیں، اور اس وقت سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے، اور ہلاک ہونے والی خاتون کا تعلق ٹوکیو سے تھا۔