Wed, September 16, 2026

نارووال: موٹر سائیکل اور گاڑیوں میں تصادم، دو افراد جاں بحق، پانچ زخمی

نارووال: موٹر سائیکل اور گاڑیوں میں تصادم، دو افراد جاں بحق، پانچ زخمی

دیالپور :نارووال کے علاقے دیالپور میں پیش آنے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایک بچی سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث دو گاڑیوں سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں موقع پر ہی دو افراد کی موت واقع ہو گئی۔

زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔
 

ٹیگز: