اوتھل : اوتھل کے علاقے زیرو پوائنٹ کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں زوردار ٹکر ہو گئی، جس کے باعث 6 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 17 زخمی ہو گئے۔
یہ کوچ پنجگور سے کراچی جا رہی تھی کہ اچانک حادثہ پیش آیا۔ فوری طور پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، جس کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
حادثے کے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک بھی متاثر ہوئی ہے، اور پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔