راولپنڈی: شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرنے کے لیے نیا نغمہ ’’وطن کی خاطر‘‘ ریلیز کر دیا گیا ہے۔ یہ نغمہ محض ایک گیت نہیں بلکہ معرکہِ حق کے غازیوں کی بہادری اور دشمن کی ذلت آمیز شکست کی زندہ تصویر ہے۔
عوام کی جانب سے اپنے ہیروز کے لیے محبت اور عقیدت کا بے مثال اظہار کیا جا رہا ہے۔ اس نغمے نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے محافظوں کی جرات کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔