Wed, September 16, 2026

خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع، عالمی سطح پر پیداوار میں اضافہ

خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع، عالمی سطح پر پیداوار میں اضافہ

کراچی: عالمی توانائی ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ سال 2026 کے اختتام تک عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ہو کر تقریباً 50 ڈالر فی بیرل تک آ سکتی ہے۔ یہ اندازہ بین الاقوامی توانائی ایجنسی (IEA) کی تازہ رپورٹ کی روشنی میں لگایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اگلے دو سال کے دوران عالمی سطح پر یومیہ خام تیل کی پیداوار میں 21 لاکھ بیرل تک کا اضافہ متوقع ہے، جبکہ یومیہ طلب میں صرف 7 لاکھ بیرل کا اضافہ ہوگا۔ اس طرح مارکیٹ میں یومیہ 14 لاکھ بیرل کا اضافی تیل دستیاب ہوگا، جو قیمتوں میں کمی کا باعث بن سکتا ہے۔

فی الوقت، عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 67.32 ڈالر جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 63.32 ڈالر فی بیرل ہے۔ رسد اور طلب کے اس غیر متوازن رجحان کے پیش نظر ماہرین قیمتوں میں مزید گراوٹ کی پیش گوئی کر رہے ہیں۔

 
 

ٹیگز: