Wed, September 16, 2026

عالمی منڈی میں خام تیل سستا، برینٹ اور امریکی خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کمی

عالمی منڈی میں خام تیل سستا، برینٹ اور امریکی خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کمی


لندن: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں برینٹ اور امریکی خام تیل دونوں پانچ فیصد سے زائد سستے ہو گئے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 5.58 ڈالر فی بیرل کم ہونے کے بعد 91.20 ڈالر فی بیرل پر آ گئی، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) 4.91 ڈالر کی کمی کے ساتھ 84.40 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف امریکی حملوں کے بعد کشیدگی میں وقتی وقفے اور سپلائی سے متعلق خدشات میں کمی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں پر دباؤ کم ہوا، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں نمایاں گراوٹ دیکھنے میں آئی۔

ٹیگز: