Wed, September 16, 2026

واٹس ایپ نے اے آئی پر مبنی نیا 'رائٹنگ ہیلپ' فیچر متعارف کرا دیا

واٹس ایپ نے اے آئی پر مبنی نیا 'رائٹنگ ہیلپ' فیچر متعارف کرا دیا

اسلام آباد: دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) سے مزین نیا فیچر "رائٹنگ ہیلپ" متعارف کرا دیا ہے۔ یہ جدید ٹول صارفین کو پیغامات کی تدوین، جملوں کی تشکیل اور چیٹ کے لہجے میں تبدیلی میں معاونت فراہم کرے گا۔

یہ فیچر میٹا کی محفوظ پراسیسنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے، جس کا مقصد صارفین کی گفتگو کو مکمل طور پر نجی اور خفیہ رکھنا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ یا میٹا کو صارفین کے پیغامات یا AI کے ذریعے تجویز کردہ متن تک کوئی رسائی حاصل نہیں ہوگی۔

’رائٹنگ ہیلپ‘ کی مدد سے صارفین اپنے پیغامات کو مختلف انداز، جیسے پیشہ ورانہ، دوستانہ یا مزاحیہ لہجے میں ڈھال سکتے ہیں، جس سے تحریر کا انداز موقع کے مطابق بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

میٹا نے واضح کیا ہے کہ اس فیچر کا مقصد صارفین کو مکمل تحریری معاونت فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں دیگر AI ٹولز جیسے چیٹ جی پی ٹی پر انحصار نہ کرنا پڑے، اور وہ واٹس ایپ کے اندر ہی اپنی گفتگو کو مؤثر انداز میں جاری رکھ سکیں۔

یہ سہولت ابتدائی طور پر چند مخصوص ممالک میں فعال کی گئی ہے اور جلد ہی اسے مرحلہ وار دنیا بھر میں تمام صارفین کے لیے دستیاب کر دیا جائے گا۔

ٹیگز: