Wed, September 16, 2026

 مشرقِ وسطیٰ میں تناؤ کا خاتمہ، صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا گرین سگنل دے دیا

 مشرقِ وسطیٰ میں تناؤ کا خاتمہ، صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا گرین سگنل دے دیا

واشنگٹن: عالمی سمندری تجارت کے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آگئی۔ امریکی صدر نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی نقل و حمل آج سے ہی بحال کرنے کا بڑا اعلان کر دیا ہے۔صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک اہم بیان میں عالمی برادری کو مطلع کیا ہے کہ امریکی نمائندے تہران کے ساتھ براہِ راست اور انتہائی مثبت مذاکرات کر رہے ہیں۔ صدر نے واضح کیا کہ ان کی ترجیح خطے میں امن اور تجارت کی بلا تعطل فراہمی ہے۔
 آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام بحری جہازوں کو فوری طور پر کلیئرنس دینے کا حکم دیا ہے۔  غیر جانبدار اور متاثرہ ممالک کے جہازوں کو ترجیحی بنیادوں پر نکالنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ ایران کے ساتھ جاری پسِ پردہ مذاکرات کو انتہائی کامیاب قرار دیا گیا ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کا یہ اقدام مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے بادل چھٹنے کی علامت ہے۔ آبنائے ہرمز کا کھلنا نہ صرف عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو نیچے لائے گا بلکہ اس سے عالمی اسٹاک مارکیٹس میں بھی تیزی کا رجحان دیکھنے کو ملے گا۔

ٹیگز: