Wed, September 16, 2026

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ سستا ہوگیا

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 8 ہزار 900 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 85 ہزار 62 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 7 ہزار 630 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد اس کا نیا بھاؤ 4 لاکھ 15 ہزار 862 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

ادھر عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت نیچے آ گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 89 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 627 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
 
 
 

ٹیگز: