Wed, September 16, 2026

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ نرخ مزید گر گئے

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ نرخ مزید گر گئے

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2 ہزار 100 روپے کمی کے بعد مزید سستا ہو گیا ہے اور نئی قیمت 4 لاکھ 77 ہزار 862 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 801 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد یہ نرخ 4 لاکھ 9 ہزار 689 روپے پر آ گئے ہیں۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کے بھاؤ میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس قیمت 21 ڈالر کم ہو کر 4555 ڈالر رہ گئی ہے۔
 
 
 

ٹیگز: