Wed, September 16, 2026

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی، عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہوگیا

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی، عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہوگیا

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی آنے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت 28 ڈالر کم ہو کر 2893 ڈالر ہو گئی ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی محسوس ہوئے ہیں۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2571 روپے کم ہوئی ہے۔

صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 4 ہزار روپے ہوگئی ہے، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 60 ہزار 630 روپے تک پہنچ چکی ہے۔

ٹیگز: