Wed, September 16, 2026

 اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے بین الصوبائی تبادلوں کی منظوری؛جوڈیشل کمیشن کا باضابطہ اعلامیہ جاری

 اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے بین الصوبائی تبادلوں کی منظوری؛جوڈیشل کمیشن کا باضابطہ اعلامیہ جاری

اسلام آباد : چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج صاحبان کی بین الصوبائی منتقلی کی کثرتِ رائے سے منظوری دے دی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق، جوڈیشل کمیشن نے درج ذیل تبادلوں کی منظوری دی ہے۔    جسٹس محسن اختر کیانی، لاہور ہائیکورٹ ٹرانسفر،    جسٹس بابر ستار، پشاور ہائیکورٹ ٹرانسفر،    جسٹس ثمن رفعت امتیاز، سندھ ہائیکورٹ ٹرانسفر۔
ذرائع کے مطابق، جوڈیشل کمیشن کے اس اہم اجلاس سے قبل جسٹس بابر ستار نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو ایک باضابطہ خط لکھا تھا۔ خط میں انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ ان کے تبادلے کا فیصلہ یکطرفہ نہ کیا جائے بلکہ ٹرانسفر سے پہلے ان کا موقف سنا جائے۔ تاہم، کمیشن نے اجلاس میں مشاورت کے بعد کثرتِ رائے سے تبادلوں کا فیصلہ سنا دیا۔
ایک اہم پیش رفت میں، کمیشن نے جسٹس ارباب طاہر اور جسٹس خادم سومرو کے تبادلے کے حوالے سے اپنی سابقہ سفارشات واپس لے لی ہیں، جس کے بعد وہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا حصہ رہیں گے۔

ٹیگز: