Wed, September 16, 2026

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: لاہور ہائیکورٹ کے لیے ایڈیشنل ججز کی منظوری

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: لاہور ہائیکورٹ کے لیے ایڈیشنل ججز کی منظوری

اسلام آباد:  چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں لاہور ہائیکورٹ کے لیے چار ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے 8 سیشن ججز کے نام زیر غور آئے، جن میں راجہ غضنفر علی خان، قیصر نذیر بٹ، اکمل خان، تنویراحمد شیخ، جزیلہ اسلم، طارق محمود باجوہ، شاہدہ سعید اور اکبر گل خان شامل تھے۔ ان میں سے 4 ججز کو لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے لیے غضنفر علی خان، طارق محمود باجوہ، عبہر گل خان اور تنویر احمد شیخ کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ ان ججز کو ایک سال کے لیے ایڈیشنل جج لاہور ہائیکورٹ تعینات کیا گیا۔

کمیشن نے آئینی بنچ کی تشکیل میں توسیع کا بھی فیصلہ کیا، جس کے بعد جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس عامر فاروق، جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس صلاح الدین پہنور اور جسٹس شکیل احمد کو بھی آئینی بنچ میں شامل کر لیا گیا

ٹیگز: