Wed, September 16, 2026

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی علمائے اہل تشیع سے ملاقات ، قومی سلامتی اور بین الصوبائی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال ،آئی ایس پی آر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی علمائے اہل تشیع سے ملاقات ، قومی سلامتی اور بین الصوبائی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال ،آئی ایس پی آر

اسلام آباد: چیف آف ڈیفنس اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اہل تشیع کے علمائے کرام سے ملاقات کی، جس میں ملک میں قومی سلامتی، اتحاد، برداشت اور ہم آہنگی پر بات کی گئی۔

ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل نے کہا کہ گمراہ کن معلومات، فرقہ واریت اور بیرونی سازشوں کے خلاف اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی کارروائیوں کو روکنے کے عزم کا اعادہ کیا اور آپریشن غضب للحق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

فیلڈ مارشل نے علمائے کرام پر زور دیا کہ وہ ملکی اتحاد اور برداشت کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں اور مذہبی جذبات کو تشدد کے لیے بھڑکانے کی اجازت نہ دیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی دوسرے ملک میں ہونے والے واقعات کی بنیاد پر پاکستان میں تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کو ان کے ٹھکانوں سے ختم کرنے کے لیے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مؤثر کارروائیاں کی جائیں گی اور پاکستان اپنے عوام کے خلاف افغان سرزمین کے استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علمائے کرام نے مذہب کے نام پر تشدد کی سخت مذمت کی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ٹیگز: