چمن : سکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاک افغان سرحد پر دشمن کی ہر مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے سرحد پار سے کی جانے والی بلا اشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج نے جارحیت پسندوں کی چوکیوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
اطلاعات کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی سرشان اور المرجان سمیت کئی دفاعی پوسٹیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ان عناصر کے لیے واضح پیغام ہے جو دہشت گردوں کی پشت پناہی کر کے پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔