Wed, September 16, 2026

دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا منصوبہ ختم، سی سی آئی کا فیصلہ

دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا منصوبہ ختم، سی سی آئی کا فیصلہ

اسلام آباد:مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا منصوبہ ختم کر دیا گیا۔ اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں وزرائے اعلیٰ مریم نواز، مراد علی شاہ اور سرفراز بگٹی شریک ہوئے جبکہ علی امین گنڈاپور غیر حاضر رہے۔

کونسل نے حکومت سندھ کے تحفظات پر منصوبہ واپس لینے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں سالانہ رپورٹس اور نیپرا کی رپورٹس کا بھی جائزہ لیا گیا۔

یہ اجلاس سندھ حکومت کی درخواست پر قبل از وقت بلایا گیا تھا۔

ٹیگز: