Wed, September 16, 2026

تمام صوبوں کی رضامندی کے بغیر نہریں نہیں بنائی جائیں گی:بلاول بھٹو

 تمام صوبوں کی رضامندی کے بغیر نہریں نہیں بنائی جائیں گی:بلاول بھٹو

سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے اصولی فیصلہ کر لیا ہے کہ تمام صوبوں کی منظوری کے بغیر دریائے سندھ سے کوئی نئی نہر تعمیر نہیں کی جائے گی۔

سکھر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پیش رفت ایک پُرامن اور جمہوری جدوجہد کی کامیابی ہے، جس میں عوام کی آواز کو سنا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب مشترکہ مفادات کونسل میں ایسی کوئی اسکیم اکثریتی فیصلے کے تحت منظور نہیں کی جائے گی جس پر کسی صوبے کو اعتراض ہو۔

بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے اس اہم قومی مسئلے پر اتفاق رائے سے طے کیا ہے کہ تمام صوبوں کی رضا مندی کو ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عوام کے خدشات کو سنجیدگی سے لیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت یہ تسلیم کر چکی ہے کہ پانی پر تمام صوبوں کا برابر کا حق ہے، اور اس سلسلے میں 1991 کے پانی کے معاہدے اور 2018 کی واٹر پالیسی کو بنیاد بنایا جائے گا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے زور دیا کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلایا جائے، تاکہ اس پالیسی پر باقاعدہ منظوری لی جا سکے۔

یہ فیصلہ ماہرین کے مطابق صوبوں کے درمیان پانی کے مسائل کے حل کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

 
 

ٹیگز: