Wed, September 16, 2026

چولستان کی نہریں رک گئیں: حکومت نے پیپلز پارٹی کے اعتراضات مان لیے

چولستان کی نہریں رک گئیں: حکومت نے پیپلز پارٹی کے اعتراضات مان لیے

اسلام آباد:چولستان میں بننے والی چھ نئی نہروں پر حکومت نے بریک لگا دی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اہم ملاقات کے بعد اعلان کیا گیا کہ اب کوئی نئی نہر اس وقت تک نہیں بنے گی جب تک سی سی آئی متفقہ فیصلہ نہیں کرتی۔

یاد رہے کہ 15 فروری کو آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنوبی پنجاب کے لیے بڑے زرعی منصوبے کا افتتاح کیا تھا، جسے سندھ میں شدید مزاحمت کا سامنا تھا۔

پیپلز پارٹی، قوم پرست جماعتیں اور وکلا برادری مسلسل احتجاج کر رہے تھے کہ یہ منصوبہ سندھ کے پانی پر ڈاکہ ہے۔ بلاول بھٹو نے ملاقات میں یہ تحفظات دوٹوک انداز میں وزیراعظم کے سامنے رکھے، جس پر وفاق نے منصوبہ فی الحال مؤخر کر دیا۔

وزیراعظم نے اس موقع پر کہا، "پاکستان ایک فیڈریشن ہے، اور بین الصوبائی ہم آہنگی ہماری ترجیح ہے۔دوسری جانب بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ "آج کا فیصلہ عوامی شکایات کو سننے اور احترام دینے کا عملی ثبوت ہے۔"

ٹیگز: