ریاض: سعودی عرب اور قطر نے مشترکہ طور پر شام کے ورلڈ بینک کے قرض کی ادائیگی کا اعلان کیا ہے۔ دونوں ممالک کے نمائندوں نے سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کو بتایا کہ عالمی بینک کو شام کے تقریباً 15 ملین ڈالر کے بقایا جات ادا کیے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ قدم عالمی بینک کو شام میں برسوں سے رکی ہوئی امدادی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے میں مدد دے گا، جس سے شام میں ترقی اور تعمیر نو کے عمل کو فروغ ملے گا۔ اس اقدام کے ذریعے عالمی سطح پر امداد کی فراہمی کو فعال کیا جائے گا۔