کیف : یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ایک اہم دفاعی پیشرفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین اپنے فوجی ماہرین کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر بھیجے گا تاکہ انہیں ایرانی ساختہ ڈرونز کو گرانے کی خصوصی تربیت اور مشاورت فراہم کی جا سکے۔
صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یوکرین کے پاس ایرانی ڈرونز کو تباہ کرنے کا وسیع تجربہ ہے کیونکہ روس نے جنگ کے دوران یوکرینی شہروں اور تنصیبات پر حملوں کے لیے بڑے پیمانے پر ایرانی ساختہ ڈرونز کا استعمال کیا ہے۔
یوکرینی ماہرین ان خلیجی ممالک کو ایرانی ڈرونز کی تکنیکی کمزوریوں اور انہیں فضا میں ہی ناکارہ بنانے کے طریقوں سے آگاہ کریں گے۔صدر زیلنسکی کے مطابق اس مشن کا مقصد ان ممالک کو ڈرون حملوں سے بچانے کے لیے "جدید دفاعی شیلڈ" کی تیاری میں مدد دینا ہے۔
یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں ڈرون ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال نے سیکیورٹی خدشات پیدا کر دیے ہیں۔