Wed, September 16, 2026

بھارت پاکستان کے خلاف حملے کا کیس تیار کر رہا ہے، نیویارک ٹائمز کا دعویٰ

 بھارت پاکستان کے خلاف حملے کا کیس تیار کر رہا ہے، نیویارک ٹائمز کا دعویٰ

نیویارک : امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملے کے لیے کیس تیار کر رہا ہے، لیکن ابھی تک وہ پہلگام واقعے کے حوالے سے کوئی ٹھوس ثبوت پیش کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ رپورٹ کے مطابق، بھارت نے اس واقعے کے بعد 100 سے زائد غیر ملکی سفارتکاروں کو وزارت خارجہ میں بلا کر بریفنگ دی، اور بتایا کہ تحقیقات جاری ہیں۔ بھارتی حکام نے کچھ چہروں کی شناخت اور تکنیکی معلومات فراہم کیں، لیکن اس بریفنگ میں کوئی مضبوط ثبوت پیش نہیں کیے گئے۔

نیویارک ٹائمز نے کہا کہ اس صورتحال سے دو امکانات پیدا ہوتے ہیں،  ایک یہ کہ بھارت کو مزید معلومات اکٹھی کرنے کے لیے وقت درکار ہے، اور دوسرا یہ کہ بھارت اپنے روایتی دشمن پاکستان کے خلاف کسی فوجی کارروائی کی تیاری کر رہا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ جو سفارتکار اس بریفنگ سے آگاہ ہیں، ان کے مطابق بھارت پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے کیس بنا رہا ہے۔

ٹیگز: