Wed, September 16, 2026

چین نے پہلگام واقعے پر پاکستان کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا

چین نے پہلگام واقعے پر پاکستان کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا

اسلام آباد : چین نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حالیہ حملے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ چین پاکستان کے سکیورٹی خدشات کو سمجھتا ہے اور پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کے مفادات کا مکمل تحفظ کرنے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

چین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پہلگام حملے کی منصفانہ اور فوری تحقیقات ہونی چاہئیں۔ چینی وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت دونوں پر صبر کا مظاہرہ کرنے اور مسائل کے حل کے لیے بات چیت کی ضرورت پر زور دیا۔

خیا ؛ل رہے کہ یہ واقعہ چند دن پہلے پیش آیا تھا، جب مسلح افراد کی فائرنگ سے 26 سیاح ہلاک ہوگئے تھے۔ بھارت نے اس واقعے کا الزام پاکستان پر عائد کیا تھا، جس کے نتیجے میں بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا اور کئی دیگر اقدامات اٹھائے۔ جواباً پاکستان نے بھارت سے تجارت روکنے، بھارتی ایئرلائنز کے لیے فضائی حدود بند کرنے اور بھارتی سفارتکاروں کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔ پاکستان نے عالمی سطح پر اس معاملے کی غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کی اور دنیا بھر کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کرتے ہوئے اس صورت حال سے آگاہ کیا۔

ٹیگز: